ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف دہلی کانگریس کا زبردست مظاہرہ

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف دہلی کانگریس کا زبردست مظاہرہ

Fri, 11 Jun 2021 20:43:07    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) آج کانگریس نے ملک گیر سطح پر پٹرول-ڈیزل کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف سڑک پر نکل کر مظاہرہ کیا۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں یہ مظاہرہ بڑے پیمانے پر دیکھنے کو ملا جہاں مختلف پٹرول پمپوں پر کانگریس کے سرکردہ لیڈران و کارکنان نے مظاہرہ کیا اور گھوڑا گاڑی کی سواری بھی کی۔ 

مظاہرہ کرنے والوں میں دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار، سینئر لیڈر اجے ماکن، کے سی وینوگوپال اور شکتی سنگھ گوہل جیسی معروف شخصیتیں شامل تھیں۔


Share: